ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لوڈر رکشوں اور چنگی چی رکشوں پر راڈز لگانے کے احکامات جاری

 لوڈر رکشوں اور چنگی چی رکشوں پر راڈز لگانے کے احکامات جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: سی ٹی او لاہور اطہر وحید نے لوڈر رکشوں اور چنگی چی رکشوں پر راڈز لگانے کے احکامات جاری کردیے ۔

ٹریفک حکام  کے مطابق گزشتہ دس روز میں 5 لاکھ سے زائد موٹر سائیکلوں پر راڈز کی تنصیب کردی گئی ہے۔بسنت سے قبل سو فیصد بائیکس و چنگی چی رکشوں پر راڈز کی تنصیب یقینی بنائی جائےگی۔

سی سی پی او لاہور کے حکم پر یکم فروری سے بغیر راڈز بائیکس کو جرمانے بھی کئے جائیں گے۔بائیکرز کی جانب سے بروقت کوشش کی جائےکہ ٹریفک سٹالز یا پرائیویٹ راڈز کی تنصیب یقینی بنائےجائے۔راڈز کی تنصیب کا مقصد شہریوں کی سیفٹی یقینی بنانا ہے۔