وقاص احمد:لاہور میں ڈولفن سکواڈ نے فیک نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کے خلاف خصوصی آپریشن کرتے ہوئے بڑی کارروائی کی ہے، جس کے دوران 13 سے زائد مشکوک گاڑیوں کو راؤنڈ اپ کر لیا گیا۔
حکام کے مطابق جعلی نمبر پلیٹ استعمال کرنے والی گاڑیوں کی نشاندہی سیف سٹی کیمروں کے ذریعے مختلف علاقوں میں کی گئی تھی۔
کارروائی کے دوران پکڑی گئی تمام گاڑیوں کو قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
اختر نواز کا کہناتھا کہ فیک نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کے خلاف آپریشنز مستقبل میں بھی جاری رہیں گے تاکہ شہریوں کی حفاظت اور ٹریفک کے قوانین کی پابندی یقینی بنائی جا سکے۔