ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: بادامی باغ میں سیوریج لائن میں دھماکا،4افراد زخمی

لاہور: بادامی باغ میں سیوریج لائن میں دھماکا،4افراد زخمی
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 وقاص احمد:  لاہور کے علاقے بادامی باغ میں سیوریج لائن میں دھماکے کے نتیجے میں 4افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق ایک زخمی کو موقع پر طبی امداد دی گئی جبکہ دیگر تین زخمیوں کو میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

زخمیوں میں 35 سالہ امتیاز، 60 سالہ ظفر اور 44 سالہ رشید شامل ہیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق دھماکے کے مقام پر کھدائی کا کام جاری ہے اور عملے نے ابتدائی طور پر حادثے کی وجہ معلوم کر لی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیوریج لائن کے نیچے ایک مقام سے سوئی گیس لیک ہوئی، جس کے باعث گیس سیوریج لائن میں بھر گئی اور دھماکہ ہوا۔ گیس لیک کی مرمت کا کام جاری ہے اور متعلقہ ٹیمیں علاقے میں حفاظتی اقدامات کر رہی ہیں۔