حکومت غیر ملکی سرمایہ کاری کو بڑھانے کے اقدامات کر رہی ہے، گوہر اعجاز

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص عظیم : وزیر تجارت و صنعت گوہر اعجاز نے اوورسیز چیمبرز آف کامرس کراچی کا دورہ کیا۔ 

وزیر تجارت گوہر اعجاز نے سرمایہ کاروں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے  گوہر اعجاز نے کہا کہ حکومت غیر ملکی سرمایہ کاری کو بڑھانے کے اقدامات کر رہی ہے، حکومت نے ڈالرز کی اسمگلنگ کو روکنے کے اقدامات کیے، افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے ذریعے ڈالرز کی اسمگلنگ پر قابو پایا جا رہا ہے، افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی وجہ سے روپے پر دباؤ بڑھ رہا تھا، حکومتی اقدامات کی وجہ سے تجارتی خسارے میں کمی ہورہی ہے۔ 
 انہوں نے کہا کہ سالانہ بنیادوں پر ملکی برآمدات بڑھ رہی ہیں، مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں برآمدات میں ایک ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے، حکومتی اقدامات کے باعث برآمدات میں اضافے کی توقع ہے۔ غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بحال کیا جا رہا ہے۔