علما و مشائخ اتحاد کونسل نے این اے 127 میں بلاول بھٹو کی فتح کے لئے بھرپور کوشش کا اعلان کر دیا

Asif Ali Zardari, City42, Bilawal Bhutto, Peoples Party, NA127, Mashayakh Counsel, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرنز کے چئیرمین، سابق صدر آصف علی زرداری نے مشائخ اتحاد کونسل پاکستان کے تمام گدی نشینوں کی 8 فروری انتخابات کے لئے حمایت حاصل کر لی۔

مشائخ اتحاد کونسل کے وفد نے منگل کے روز  زرداری ہاؤس اسلام آباد میں صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں ہونے والی بات چیت کے بعد مشائخ اتحاد کونسل میں شامل تمام گدی نشینوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدواروں کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ کونسل کے اراکین کا بالخصوص این اے 127 میں چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا اور صدر زرداری کو یقین دلایا کہ تمام علما و مشائخ بلاول بھٹو کی کامیابی کے لئے نہ صرف دعا کریں گے بلکہ اپنے اپنے حلقہ ارادت میں شامل افراد کو بلاول بھٹو کی حمایت کے لئے کہیں گے اور بلاول بھٹو زرداری کی فتح کو یقینی بنانے کے لئے بھرپور کوشش کریں گے۔ 

سجادہ نشین جھنڈی شریف پیر محمود احمد عباسی نے صدر آصف زرداری کو اپنے خانقاہ آنے کی دعوت دی۔انہوں نے پیر  محمود احمد عباسی کی دعوت قبول کرلی۔

صدر آصف علی زردای نے خانقاہی نظام کے فروغ  پر بات چیت  کی۔ وفد میں سجادہ نشین پیر آف بھلوال پیر محمد احسان دانش ، سجادہ نشین جھنڈی شریف پیر محمود عباسی، سجادہ نشین کوٹ مٹھن خواجہ پیر محمد بن مظہر فرید کوریجہ ، سجادہ نشین حضرت شاہ چراغ لاہوری، پیر قاسم گیلانی، سجادہ نشین گلشن علی وک فیصل آباد پیر سید حیدر حسنی،   آزاد کشمیر سے پیر ضیا الدین نقشبندی اور سجادہ نشین مانگے شریف پیر محمد عمار شامل تھے۔