نواز شریف الیکشن جیتے تو لاہور کی طرح کراچی میں بھی پانی نلکوں میں آئے گا، شہباز شریف

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:مسلم لیگ نون کے صدر سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ لاہور میں وافر پانی ہے سندھ میں پانی ٹینکرز میں ملتا ہے،  الیکشن جیتے تو کراچی میں بھی پانی نلکوں میں آئے گا۔ 

این اے 127 کے علاقہ ٹاؤن شپ میں مسلم لیگ نون کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا  کہ حلقہ کی تقدیر بدلنے کیلئے شیر کو ووٹ ڈالنا ہے۔8 فروری کو نواز شریف اور مسلم لیگ ن کا سوج طلوع ہوگا۔

سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ عطاءاللہ تارڈر دلیر اور مرمٹنے والاکارکن ہے۔عطاء اللہ تارڈر برے وقت میں نواز شریف اور کارکنوں کا ساتھ دیا