ڈورے مون کارٹون نے 6 سالہ بچے کی جان کیسے بچائی؟

ڈورے مون کارٹون نے 6 سالہ بچے کی جان کیسے بچائی؟
کیپشن: FILE PHOTO
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:والدین ہمیشہ بچوں کو زیادہ کارٹون دیکھنے پر ڈانٹتے نظر آتے ہیں لیکن  انہیں کارٹون کی وجہ سے بھارت میں ایک 6 سالہ بچے کی جان بچ گئی۔

آپ نے یقیناً بچپن میں معروف جاپانی اینیمیڈٹ کارٹون سیریز ڈورے مون تو ضرور دیکھی ہوگی جس کے مرکزی کردارڈورے مون اور نوبیتا تھے۔ ڈورے مون ایک روبوٹ  تھا جس کے پاس ہر مشکل کے حل کے لیے مختلف آلات اور آئیڈیاز ہوتے تھے، انہیں کی مدد سے وہ نوبیتا کو ہر مشکل سے بچاتا تھا۔

گزشتہ دنوں بھارت کے شہر لکھنؤ میں ایک رہائشی عمارت زمین بوس ہوگئی جس میں 3 خواتین ہلاک اور 16 افراد زخمی ہوئے۔اس حادثے میں خوش قسمتی سے ایک 6 سالہ بچے  مصطفیٰ کی جان بچ گئی،جسے عمارت کے ملبے سے  صحیح سلامت باہر نکالا گیا، بچے کے زندہ بچ جانے کی وجہ اور کچھ نہیں بلکہ   ڈورے مون کارٹون تھی۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2023-01-31/news-1675137858-7893.jpg

بھارتی میڈیا کے مطابق جب بچے کو ریسکیو اہلکاروں نے عمارت کے ملبے سے نکال کر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا تو اس نے بتایا کہ جب عمارت گر رہی تھی تو وہ اچانک سے بیڈ کے نیچے چھپ گیا تھا اور یہ آئیڈیا اس کو ڈورے مون کارٹون سے آیا۔

بچے نے بتایا کہ کارٹون کی ایک قسط میں ڈورے مون نے نوبیتا کو سکھایا تھا کہ اگر زلزلہ آجائے تو فوراً ٹیبل یا بیڈ کے نیچے چھپ جانا چاہیے، تاہم جب ہمارے گھر کی عمارت ہل رہی تھی تو مجھے لگا کہ زلزلہ آگیا ہے اس لیے میں جلدی سے بیڈ کے نیچے جاکر بیٹھ گیا اور جلد ہی عمارت گر گئی اور ہر طرف اندھیرا ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عمارت گرنے کے حادثے میں مصطفیٰ کی والدہ اور دادی انتقال کرگئی تھیں۔واقعہ کی ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہو اکہ عمارت کا نقشہ صحیح نہیں بنایا گیا تھا جبکہ اس میں ناقص سیمنٹ کا استعمال کیا گیا جو عمات کے زمین بوس ہونے کی وجہ بنا۔بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے 3 افرا دکے خلاف ایف آئی آر درج کرلی ہے۔