ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی تاریخ رقم ، رافیل ندال 21 دفعہ گرینڈ سلام جیتنے والے پہلے کھلاڑی

rafaeal nadal 21 time grand salam champion
کیپشن: rafaeal nadal
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: اسپین کے رافیل نڈال نے سخت مقابلے کے بعد روس کے ڈینئل میڈویڈیف کو شکست دے کر دوسری مرتبہ آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا سنگلز ٹائٹل جیت لیا۔ اس کامیابی کے ساتھ ہی رافیل نڈال مینز ٹینس میں سب سے زیادہ 21 گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ جیتنے  والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے۔

 اس فائنل سے قبل نڈال کے علاوہ سوئٹزرلینڈ کے راجرر فیڈرر اور سربیا کےنوواک جوکووچ نے 20، 20 گرینڈ سلیم ٹائٹل اپنے نام کر رکھے تھے۔ لیکن میلبرن میں کھیلے جانے والے فائنل میں انہوں نے روسی کھلاڑی کو پانچ سیٹس میں ہرا کر 21واں گرینڈ سلیم جیت لیا۔

یہ رافیل نڈال کا دوسرا آسٹریلین اوپن ٹائٹل ہے اس سے قبل انہوں نے آخری مرتبہ 2009 میں یہ ایونٹ اپنے نام کیا تھا،۔13 سال کے وقفے کے بعد یہ ٹائٹل جیت کر وہ ان کھلاڑیوں میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے جنہوں نے ہر گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ دو بار جیتا۔

ان کھلاڑیوں میں آسٹریلیا کے روڈ لیور اور روئے ایمرسن کے ساتھ ساتھ سربیا کے نواک جوکووچ شامل ہیں۔ جوکووچ کو رواں ماہ آسٹریلوی حکومت نے ویکسین نہ لگوانے کی وجہ سے ملک بدر کر دیا تھا۔

میلبرن میں کھیلے گئے فائنل میچ میں دونوں کھلاڑیوں نے شان دار کھیل پیش کیا۔ ایک موقع پر لگ رہا تھا کہ سیکنڈ سیڈ میڈویڈیف باآسانی میچ جیت جائیں گے، لیکن سکستھ سیڈ رافیل نڈال اتنی آسانی سے ہتھیار ڈالنے کے موڈ میں نہیں تھے۔

پہلے سیٹ میں میڈویڈیف نے اپنے تجربہ کار حریف کو دو کے مقابلے میں چھ گیمز سے شکست دی تو دوسرے کا فیصلہ ٹائی بریک پر ہوا جس میں پانچ کے مقابلے میں سات گیمز سے روسی کھلاڑی نے کامیابی حاصل کی۔

سن 2005 کا فرینچ اوپن جیت کر اپنا پہلا گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے والے رافیل نڈال نے گزشتہ 17 سالوں میں 21 گرینڈ سلیم جیتے ہیں۔ ڈینئل میڈویڈیف کو ہرا کر انہوں نے اپنے کریئر کا 21واں گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتا جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔

یوں 13 فرینچ اوپن، 4 یوایس اوپن اور دو دو مرتبہ ومبلڈن اور آسٹریلین اوپن ٹائٹل جیت کر وہ مینز ٹینس میں سب سے زیادہ گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔