قیصر کھوکھر: وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف کو مات دے دی ہے۔ عثمان بزدار کی کابینہ کے ممبران کی تعداد شہباز شریف کی کابینہ سے زیادہ ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے وزرا کی تعداد بڑھ کر 37 ہوگئی ہے جبکہ شہباز شریف کے وزرا کی تعداد 34 تھی۔ اسی طرح عثمان بزدار کی کابینہ کے ممبران کی کل تعداد 47 ہو گئی ہے، عثمان بزدار کے 5 مشیر اور 5 سپیشل اسسٹنٹس بھی ہیں جبکہ شہباز شریف کے مشیر اور سپیشل اسسٹنٹس شامل کر کے کابینہ کی کل تعداد 44 تھی۔