(قیصر کھوکھر)حکومت پنجاب نے تین اعلی افسران کی تعیناتی کا نوٹی فیکشن جاری کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق رائے منظور حسین ناصر کو ایم ڈی پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ تعینات کیا گیا ہے۔ وسیم رضا جعفری کو ممبر پی آر اے تعینات کیا گیا ہے جبکہ بابر امان بابر کو سپیشل سیکرٹری محکمہ بلدیات تعینات کیا گیا ہے۔ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے یہ نوٹی فیکشن جاری کر دیا ہے۔