بسام سلطان:مرغزار کالونی شادیوال کے علاقےمیں نالے میں ڈوبنے والے عبد المرتضی کی تلاش کے لیے ریسکیوآپریشن جاری ہے۔ ڈی سی لاہور سمیر احمد سید نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔
مرغزار کالونی میں نالے میں ڈوبنے والے بچے کی لاش تاحال نہ نکالی جاسکی، ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔ ڈی سی لاہور سمیر احمد سید ، ایم پی اے سیف الملوک کھوکھر سمیت دیگر اعلی پولیس افسران نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور جاری آپریشن کا جائزہ لیا۔ لاش کی تلاش کے لیے آپریشن رات گئے جاری رہے گا۔