ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سردار ایاز صادق کی پروفیسر محمد یونس سے ملاقات ،بیگم خالدہ ضیاء کے انتقال پر تعزیت

سردار ایاز صادق کی پروفیسر محمد یونس سے ملاقات ،بیگم خالدہ ضیاء کے انتقال پر تعزیت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی42) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بنگلہ دیش کے  چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس سے ملاقات کی ، ملاقات کا مقصد بیگم خالدہ ضیاء کے افسوسناک انتقال پر تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کرنا تھا،چیف ایڈوائزر نےاس گہرے غم کے لمحے میں برادر عوامِ بنگلہ دیش کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنے پر پاکستانی قیادت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔

ترجمان پاکستانی ہائی  کمشن بنگلہ دیش  کے مطابق  دونوں راہنماؤں نے بیگم خالدہ ضیاء کے قد آور سیاسی مقام کو خراجِ تحسین پیش کیا ،دونوں راہنماؤں نے انہیں ایک ممتاز سیاسی راہنما قرار دیا،انہوں نے اعتراف کیا کہ بیگم خالدہ ضیاء کی ثابت قدمی اور جمہوری ارتقاء کی خدمات کو بنگلہ دیش سمیت پوری دنیا میں تسلیم کیا جاتا ہے اور سراہا جاتا ہے۔

ملاقات کے دوران بیگم خالدہ ضیاء کی عوامی خدمت کے لیے غیر متزلزل عزم کو بھی سراہا گیا،اس عزم کی بدولت لاکھوں بنگلہ دیشی شہریوں کی زندگیوں میں مثبت اور دیرپا تبدیلی آئی۔