ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 ایل پی جی بھرتے  ہوئے گاڑی میں خوفناک آتشزدگی، 3 افراد جھلس  گئے

 ایل پی جی بھرتے  ہوئے گاڑی میں خوفناک آتشزدگی، 3 افراد جھلس  گئے
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:قصور میں الہ آباد چونیاں روڈ پر  ایک گاڑی میں ایل پی جی گیس بھرتے ہوئے اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

آگ اتنی شدید تھی کہ چند ہی لمحوں میں گاڑی مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گئی، جبکہ تین افراد آگ کی لپیٹ میں آ کر بری طرح جھلس گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والوں میں گاڑی کا ڈرائیور غلام رسول، گیس دکاندار رانا عثمان اور گیس بھرنے والا مزدور ارسلان شامل ہیں۔

 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث انہیں فوری طور پر لاہور کے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

آتشزدگی کے باعث گاڑی مکمل طور پر جل گئی جس سے لاکھوں روپے کا نقصان ہوا۔ جبکہ الہ آباد پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کر دی ہے۔ ریسکیو ٹیموں نے بروقت پہنچ کر آگ پر قابو پایا اور مزید نقصان سے بچا لیا۔