وی وی آئی پیز کے پروٹوکول نظر انداز کرنے والے وارڈنز کی شامت

Lahore
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چوہدری)ٹریفک وارڈنز وی وی آئی پی روٹ ڈیوٹی کے دوران سرکاری کارڈ یونیفارم پر لگانے سے کترانے لگے،سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر سی ٹی او نے سرکاری کارڈز نہ لگانے والے وارڈنز کے خلاف کاروائی کے لئے ایس پیز کو مراسلہ لکھ دیا۔
 تفصیلات کے مطابق وی وی آئی پیز کی آمد پر وارڈنز سیکیورٹی پروٹوکول نظر انداز کرتے ہوئے وارڈنز وی وی آئی پی روٹ ڈیوٹی کے دوران سرکاری کارڈ وردی پر لگانے سے کترانے لگے ہیں لیکن اب وارڈنزروٹ ڈیوٹی کے دوران سرکاری کارڈز یونیفارم پرڈسپلے کرنے کے پابند ہونگے۔

چیف ٹریفک آفیسر منتظر مہدی کی جانب سے جاری کر دہ مراسلے میں سی ٹی او نے ایس پیز اور ڈی ایس پیز کو سیکورٹی پروٹوکول پر سختی سے عملدرآمد کروانے کا حکم دیا ہے،مراسلے کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کسی کوتاہی کو نظر انداز نہ کیا جائے اور احکامات نظر انداز کرنے والوں کے خلاف کڑی محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔