انسان مریخ پر کب قدم رکھے گا؟ ایلن مسک نے بتا دیا

Elon Musk tells about Mars
کیپشن: Elon Musk
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ائیروسپیس کمپنی سپیس ایکس اور کار ساز کمپنی ٹیسلا کے سی ای او  ایلن مسک نے کہا ہے کہ آئندہ پانچ سالوں تک ہرصورت انسان مریخ تک پہنچ جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ان کی کمپنی اسپیس ایکس ہی پہلا بندہ مریخ پر اتارے گی انہوں نے کہا کہ پچاس سال پہلے کوئی ایسی بات کرتا تو اسے مزاق ہی سمجھا جاتا لیکن اب یہ خواب حقیقت کا روپ دھارنے کو ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی کمپنی کا تیارکردہ راکٹ اگلی جنریشن کا ہے اور مریخ کی سطح پر اترنے تک ہر ٹن کی لاگت آئندہ وقت میں کم ہوتی چلی جائے گی۔