وزیراعظم  کے منصوبے نیا پاکستان ہاؤسنگ کی تکمیل میں قانونی رکاوٹ سامنے آگئی

وزیراعظم  کے منصوبے نیا پاکستان ہاؤسنگ کی تکمیل میں قانونی رکاوٹ سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے: وزیراعظم عمران خان کے منصوبے نیا پاکستان ہاؤسنگ کی تکمیل میں قانونی رکاوٹ سامنے آگئی، پنجاب میں نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کی تکمیل غیر متعلقہ ادارے کے سپرد کر دی گئی۔


پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ پنجاب نے اعتراضات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹائون پلاننگ ایجنسی فاٹا کے ذریعے نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کی تکمیل نہیں ہو سکتی، جبکہ نیا پاکستان ہاؤسنگ  کے لئے  گھروں کی تعمیر پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی کا دائرہ کار ہی نہیں ہےْ

ذرائع کا کہنا ہے کہ فاٹا آرڈیننس کی سیکشن 10 کے تحت نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم  کے لئے گھروں کی تعمیر میں قانونی سقم موجود ہے جس پر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ پنجاب نے محکمہ ہاؤسنگ کو اعتراضات دور کرنے کے ہدایت کر دی ہیں۔ دوسری جانب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ پنجاب نے نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کے فنڈز محکمہ خزانہ پنجاب کو واپس کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔

جبکہ محکمہ ہاؤسنگ کے حکام کا موقف ہے کہ فاٹا بورڈ نے پی اینڈ بورڈ کے اعترضات دور کردئیے ہیں اور نیا پاکستان ہاؤسنگ کی تکمیل کے لیے فاٹا کے قانون میں ترامیم کی جارہی ہے جبکی فنڈز کے استعمال پر فاٹا بورڈ نے قوانین کے مطابق منظوری دے دی ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer