ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں 232 ٹریفک حادثات رپورٹ، 278 افراد زخمی

لاہور میں 232 ٹریفک حادثات رپورٹ، 278 افراد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : لاہور میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ بدستور جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں سے 232 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے ۔

ریسکیو حکام کے مطابق ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق، 278 زخمی ہوئے، جن میں سے 108 شدید زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جبکہ 170 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی ۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ۔