ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکہ دفاعی معاہدہ کے تحت پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کی پہلی کمیٹی کا اجلاس استنبول میں جاری

مکہ دفاعی معاہدہ کے تحت پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کی پہلی کمیٹی کا اجلاس استنبول میں جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

احمد منصور: استنبول میں مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے سے متعلق  سٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کا اہم اجلاس جاری ہے۔

اجلاس میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے رہنما شریک ہیں، پاکستانی وفد میں نائب وزیراعظم اسحاق ،فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیردفاع خواجہ آصف شامل ہیں۔

اجلاس میں ترکیہ کے چیف آف سٹاف جنرل سلچوق بائراکتاراولو بھی شریک ہیں،سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور سعودی وزیردفاع خالد بن فیصل، سعودی چیف آف جنرل سٹاف فیاض بن حامد الرویلی بھی موجود ہیں۔

اجلاس میں بڑھتی ہوئی علاقائی و عالمی کشیدگی کے تناظر میں مشترکہ ذمہ داری کا تعین کیا جائے گا ،معاہدے کا مقصد سلامتی، امن، استحکام اور خوشحالی کو فروغ دینا جبکہ مشترکہ دفاعی صلاحیت اور اجتماعی deterrence کو مزید مضبوط بنانا ہے،معاہدے کے تحت کسی ایک رکن ملک پر حملہ تینوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا۔