ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈیفنس بی میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی، 2 ملزمان گرفتار

ڈیفنس بی میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی، 2 ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین:لاہور کے علاقے ڈیفنس بی میں پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

 پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران ملزمان کو منشیات کی سپلائی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق گرفتار ملزمان شریف اور داؤد مسیح کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی 2 کلو 740 گرام چرس برآمد ہوئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے آن لائن ذرائع سے منشیات منگوا کر لاہور کے پوش علاقوں میں سپلائی کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

ایس پی کینٹ کے مطابق گرفتار ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کے لیے انہیں انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے۔