ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

والڈ سٹی لاہور اتھارٹی نے 86 خستہ حال عمارتیں خالی کروا لیں

والڈ سٹی لاہور اتھارٹی نے 86 خستہ حال عمارتیں خالی کروا لیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: والڈ سٹی لاہور اتھارٹی کی جانب سے پرانی و خستہ حال عمارتوں کا جامع سروے مکمل ہوگیا 
والڈ سٹیز اتھارٹی کی جانب سے مجموعی طور پر 86 عمارتیں خالی کرائی گئیں،لوہاری گیٹ کی 14 اور بھاٹی گیٹ کی 10 عمارتیں خالی کرائی گئیں،اکبری دروازہ 27، دہلی دروازہ 9،ٹیکسالی دروازہ کی 7 عمارتیں خالی کرا لی گئیں
شیرانوالہ گیٹ 2، یکی گیٹ 6 اور کشمیری گیٹ کی 4 عمارتیں بھی خالی کرا ئی گئیں۔
مکینوں کی مدد کے لیے والڈ سٹی لاہور اتھارٹی نے خود کرایہ ادا کیا ،والڈ سٹی اتھارٹی کا کہنا تھا کہ ہمارا پہلا مقصد انسانی جانوں کا تحفظ ہے، کمیونٹی میں سماجی آگاہی مہم کامیاب رہی ،مکینوں کوگھروں کی مرمت کی ترغیب دی،ورثے اور شہریوں کے تحفظ کے لیے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔