سٹی 42 : بلوچستان کے 26 اضلاع میں انسداد پولیو مہم کل (پیر) سے شروع ہوگی، جس کے دوران 5 سال تک کی عمر کے 20 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔
مہم کے حوالے سے کوئٹہ میں اسسٹنٹ کمشنر سریاب کے دفتر میں تقریب منعقد کی گئی، جہاں رکن بلوچستان اسمبلی علی مدد جتک نے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین پلا کر مہم کا افتتاح کیا۔
چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر کے مطابق مہم 26 اضلاع میں 7 روز تک جاری رہے گی، اس دوران 5 سال کی عمر تک کے 20 لاکھ بچوں کو ویکسین پلائی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ 10 ماہ کے دوران صوبے میں پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، برساتی نالوں میں بھی وائرس کی شرح کم ہوچکی ہے۔