سٹی 42: ایم ڈی واسا غفران احمد نے شہر بھر میں مختلف مقامات پر نکاسی آب آپریشن کا معائنہ کیا
ایم ڈی واسا کا مین بلیوارڈ گلبرگ ،قذافی اسٹیڈیم ،لبرٹی چوک مون سون ایمرجنسی ریلیف کیمپ اور مین بلیوارڈ گلبرگ کا دورہ کیا،ایکسیئن گلبرگ کاشف رسول نے ایم ڈی واسا غفران احمد کو تفصیلی بریفنگ دی
قذافی سٹیڈیم واٹر ٹینک کے مقام پر نوجوان موسم انجوائے کرتے ہوئے کرکٹ کھیلنے میں مصروف تھے ، قذافی سٹیڈیم واٹر ٹینک کی تعمیر سے قبل بارش کے دوران یہاں پانی جمع رہتا تھا،قذافی سٹیڈیم میں 40 لاکھ گیلن واٹر ٹینک کی تعمیر سے اربن فلڈنگ کے خدشات کا خاتمہ ممکن ہو سکا
ایم ڈی واسا غفران احمد نے تمام مرکزی شاہراہوں کو کلیئر رکھنے کی ہدایات دیں،ایم ڈی واسا کی تمام ڈسپوزل سٹیشنز کی سکرینوں کو صاف رکھنے کی ہدایات کی
Stay tuned with 24 News HD Android App