سٹی 42 :سی ٹی ڈی اور وفاقی حساس ادارے کی جانب سے مختلف علاقوں میں کا لعدم تنظیموں کی موجودگی کی اطلاع پر مشترکہ کارروائیاں کی گئیں، اِن کارروائیوں کے دوران فتنہ الخوارج اور القاعدہ برصغیر کے 5 کارندے گرفتار کر لیے گئے ۔
ترجمان سی ٹی ڈی سندھ کے مطابق چھاپہ مار کارروائیاں منگھوپیر اور کشمیر روڈ کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس کے قریب کی گئیں، جس کے دوران فتنہ الخوارج اور القاعدہ برصغیر کے 5 کارندے گرفتار کر لیے گئے۔ ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزموں میں سے اللہ نور اور سرفراز کا تعلق تحریک طالبان پاکستان سے ہے، جبکہ گرفتار تین ملزمان سلیم، جہانزیب اور امداد اللہ کا تعلق القاعدہ برصغیر سے ہے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوا ہے، جسے فارنزک ٹیسٹ کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان پڑوسی ملک سے عسکری تربیت یافتہ ہیں اور کراچی میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کررہے تھے، ملزمان سے مزید تفتیش کی جاری ہے۔