علی رامے:دریائے راوی،ستلج ،چناب اور ملحقہ ندی نالوں میں اونچے درجے کا سیلاب کا الرٹ، یکم سے 5ستمبر تک دریائے راوی،ستلج ،چناب میں اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔
پی ڈی ایم اے کےمطابق 3ستمبر تک دریاؤں کے بالائی حصوں میں شدید بارشوں کا امکان ہے، پی ڈی ایم اے پنجاب نے متعلقہ تمام کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔
لاہور، ساہیوال، گجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد ، بہاولپورکے کمشنرز کو الرٹ جاری کیا گیا، ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید کی ممکنہ صورتحال بارے الرٹ رہنے کی ہدایات، لوکل گورنمنٹ، محکمہ زراعت، محکمہ آبپاشی کو الرٹ جاری کر دیا گیا۔
محکمہ صحت، جنگلات، لائیو سٹاک ،محکمہ ٹرانسپورٹ کو الرٹ جاری، ڈی جی پی ڈی ایم اے کی متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایات، وزیر اعلیٰ کی ہدایات کے پیش نظر تمام تر انتظامات مکمل ہیں،ایمرجنسی کنٹرول رومز میں سٹاف الرٹ ہے۔