سروسز ہسپتال کی پارکنگ مافیا کیخلاف بڑی کارروائی

سروسز ہسپتال کی پارکنگ مافیا کیخلاف بڑی کارروائی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( بسام سلطان ) ایم ایس ڈاکٹر سلیم شہزاد چیمہ کی سربراہی میں تین سو دس جعلی کاپیاں پکڑلی گئیں۔

ہسپتال میں پارکنگ کے نام پر لوگوں سے اضافی پیسے بٹورنے کا بازار سرگرم ہے، سٹی فورٹی ٹو کی خبر پر سروسز ہسپتال انتظامیہ حرکت میں آہی گئی، اضافی پیسے چارج کرنے والی 310 جعلی کاپیاں پکڑلیں جن کی مالیت تقریباً دس لاکھ بنتی ہے۔ ایم ایس ڈاکٹر سلیم شہزاد چیمہ نے کہا کہ پارکنگ مافیا کے خلاف سرگرم ہیں، چار نمبر گیٹ پر بڑی کارروائی کر کے جعلی کاپیاں برآمد کیں۔

کاپیوں پر سائیکل کے دس، موٹر سائیکل کے بیس اور گاڑیوں سے تیس روپے بٹورنے کا بازار سرگرم تھا جبکہ مختص کردا اصل پارکنگ فیس کے مطابق موٹر سائیکل کے دس جبکہ گاڑیوں سے بیس روپے لینے کی اجازت ہے۔ ہر پرچی پر دس روپے اضافی چارج کئے جا رہے تھے، پرچیوں کی اضافی تقریبا قیمت 10 لاکھ روپے بنتی ہے۔