ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس میں بڑی پیش رفت، پی ٹی آئی کے بڑے رہنما اشتہاری قرار

جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس میں بڑی پیش رفت، پی ٹی آئی کے بڑے رہنما اشتہاری قرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں بڑی پیش رفت سامنے آگئی۔ 

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے میاں اسلم اقبال ،حماد اظہر ،فرخ حبیب،مراد سعید  اشتہاری قرار دے دیا، اس کے علاوہ علی امین گنڈاپور  ،اعظم سواتی ،زبیر خان نیازی ،کرامت کھوکھر ،عندلیب عباس سمیت دیگر کو اشتہاری قرار دیدیا۔ 

انسدادِ دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل نے ملزمان کو اشتہاری قرار دیا۔ 

واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڑ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔ اس سے قبل دہشت گردی عدالت نے ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے تھے۔