فنی خرابی کے باعث مدینہ سے کراچی آنیوالی پی آئی اے  کی پرواز تاخیر کا شکار، مسافر سراپا احتجاج

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طیب سیف : مدینہ سے کراچی آنے والی پی آئی اے  کی پرواز پی کے 744 تین گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ہوگئی۔ 

ذرائع کے مطابق پرواز میں تاخیر سے ائیرپورٹ پر مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، مسافر علی الصبح سے مدینہ ائیرپورٹ پر موجود ہیں۔ مسافروں نے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ  کچھ مسافروں  کی آج کی فلائٹ  میں سیٹیں کنفرم تھی وہ بھی تبدیل کردی گئیں۔ 

مسافروں کی جانب سے مدینہ ائیرپورٹ پر پی آئی اے کے عملے سے تلخ کلامی کی گئی۔ 

 ایرلائن ذرائع کا کہنا ہے کہ  پی آئی اے کی مدینہ کراچی پرواز پی کے 744 کاطیارہ تبدیل ہونے سے 60 مسافر آف لوڈ ہو گئے۔ آف لوڈ کئے گئے مسافروں کو اب 6 اکتوبر کی پرواز پر بک کیا گیا ہے۔ 

آف لوڈ کئے گئے مسافروں نے مدینہ ایرپورٹ پر احتجاج شروع کردیا۔ 

 ایرلائن ذرائع کے مطابق پرواز پی کے 744 کیلئے پہلے بوئنگ 777 طیارہ تھا، اس کی جگہ اب کم گنجائش والا ایر بس 320 ہے۔بوئنگ 777 طیارے میں فنی خرابی کی وجہ سے طیارہ تبدیل کیا گیا۔