کینیڈامیں بھارتی ہائی کمشنر کو گوردوارے میں جانے سے روک دیا گیا

 کینیڈامیں بھارتی ہائی کمشنر کو گوردوارے میں جانے سے روک دیا گیا
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کینیڈامیں خالصتان تحریک کے 2 رہنماؤں کے قتل کے بعد  بھارت اور برطانیہ کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے اس کے ساتھ ساتھ سکھوں میں بھارتی حکام کیخلاف غصہ بھی آسمان چھو رہا ہے۔

  تفصیلات کے مطابق خالصتان تحریک کے رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل پر احتجاج کرتے ہوئے سکھ افراد بھارتی ہائی کمشنر کے سامنے آگئے،سکھوں نے بھارتی ہائی کمشنر کو گوردوارے سے واپس جانے پر مجبور کردیا۔

یاد رہے کہ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے پچھلے دنوں بھارت پر زور دیا تھا کہ وہ سکھ رہنما کے قتل کی تحقیقات میں تعاون کرے،وزیراعظم ٹروڈو کا کہنا تھا کہ کینیڈا بھارت کو اشتعال نہیں دلا رہا نہ مسائل پیدا کر رہا ہے، یہ معاملہ قانون کی حکمرانی کا ہے۔