پنجاب کی نگرں کابینہ نے ضلع لاہور کی تین نئی تحصیلیں بنانے کی منظوری دے دی

CM Punjab, Mohsin Naqvi, Interim government, Lahore, New Tehsils of Lahore, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  پنجاب کی نگراں صوبائی کابینہ کا ہنگامی اجلاس  نگراں وزیراعلیٰ سید محسن نقوی کی صدارت میں ہوا جس میں ضلع لاہور کی تحصیلوں کی تعداد 6 سے بڑھا کر 9 کرنے سمیت کئی اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی۔ 

نگراں صوبائی کابینہ کے اجلاس مین سانحہ جڑانوالہ کے متعلق تحقیقاتی رپورٹ پیش کی گئی۔ تحقیقاتی رپورٹ آنے کے بعد صوبائی کابینہ نے اس واقعہ پر جے آئی ٹی تشکیل دینے کا فیصلہ واپس لے لیا۔ 

کابینہ کے اجلاس میں ضلع لاہور  کی تحصیلوں کی تعداد 9 کرنے کی منظوری دی گئی جبکہ لاہور کی انتظامی  لحاظ سے تقسیم کا جائزہ لینے کے لئے خصوصی کمیٹی قائم کر دی گئی۔ 

اجلاس میں صوبائی وزرا، مشیروں، چیف سیکرٹری اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔