ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سی سی ڈی کا انسپکٹر اغواء برائے تاوان کی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا

سی سی ڈی کا انسپکٹر اغواء برائے تاوان کی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: سی سی ڈی کے انسپکٹر جاوید اقبال اغواء برائے تاوان کی واردات کا ماسٹر مائنڈ نکلا۔ پولیس کے مطابق انسپکٹر جاوید اقبال نے کانسٹیبل توصیف کے ساتھ مل کر کاہنہ سے ایک تاجر کو اغوا کیا تھا۔

ملزمان نے مغوی کی رہائی کے لیے 5 کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا اور رقم نہ آنے پر تاجر کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے رہے۔ بعد ازاں مغوی ولید کے اہل خانہ سے 40 لاکھ روپے میں ڈیل طے پائی۔ رقم لانے کے دوران ملزمان اہل خانہ کو مختلف مقامات پر گھماتے رہے اور آخر کار ایل او ایس کے قریب تاوان وصول کیا۔

تاجر کو رہائی ملنے کے بعد کاہنہ پولیس نے اغوا کاروں کو گرفتار کر لیا۔ دوران تفتیش انسپکٹر جاوید اقبال اور کانسٹیبل توصیف کا بھانڈہ پھوٹ گیا۔ ملزمان نے اغواء کی واردات کے لیے کرائے کی گاڑی استعمال کی تھی۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں سی سی ڈی کے حوالے کر دیا ہے۔