پی ٹی آئی لانگ مارچ،عمران خان کے کنٹینر کے نیچے آکر خاتون رپورٹر جاں بحق

 صدف نعیم ،رپورٹر،جاں بحق،کنٹینر،حادثہ،سٹی42
کیپشن: Sadaf Naeem,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران چینل 5 کی رپورٹر صدف نعیم ،عمران خان کے کنٹینر کے نیچے آ جاں بحق ہو گئیں، صدف نعیم سینئر صحافی مرحوم ضیا شاہد کے ساتھ پرانے گیت پرانی غزلیں پروگرام کرتی تھیں۔

تفصیلات کے مطابق رپورٹر صدف نعیم لانگ مارچ میں شامل کنٹینر کے نیچے آکر جان بحق ہوئیں، ابتدائی اطلاع کے مطابق صدف نعیم کنٹینر سے سلپ ہو کر گریں نیچے گرنے پر کنٹینر صدف نعیم کے اوپر سے گزر گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے چینل5 کی رپورٹر صدف نعیم کے انتقال پر شدید دکھ کا اظہار کیا ہے، اپنے ٹویٹ میں ان کا کہنا ہے کہ اندوہناک واقعے پر جتنا افسوس کیاجائے، کم ہے۔ اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔ صدف نعیم ایک متحرک اور محنتی رپورٹر تھیں۔ مرحومہ کی مغفرت اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہیں۔

افسوسناک حادثہ سادھوکی سے کامونکی کے درمیان پیش آیا، حادثے کے بعد عمران خان نے کنٹینر رکوادیا اورعمران خان خود بھی کنیٹنرسےنیچے اترآئے۔،چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہاکہ خاتون رپورٹر کے جاں بحق ہونے پر آج کا مارچ یہیں ختم کرتے ہیں ،دعا ہے اللہ تعالیٰ ان کے اہلخانہ کو صبردے۔