ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فرسٹ ائیر طالبہ زیادتی کیس:پولیس ملزموں سے مل گئی ،متاثرین دربدر

Rape case
کیپشن: Rape case
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چوہدری )اسلام پورہ  میں فرسٹ ائیرکی طالبہ سےاجتماعی زیادتی کاکیس،دس روز گزرگئے،متاثرہ بچی کو انصاف نہ مل سکا ۔

 متاثرہ بچی اہلخانہ کے ہمراہ انصاف کیلئے دربدرکی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہے،ملزم طلحہ امین نے ساتھیوں کے ہمراہ فرسٹ ائیر کی طالبہ سے اجتماعی زیادتی کی تھی،متاثرہ بچی کے اہل خانہ کی درخواست پراسلام پورہ   پولیس نےملزمان کوگرفتارکیا۔ذرائع کے مطابق پولیس نے ملزم کےگھرلگے خفیہ کیمروں کی ویڈیوز بھی برآمد کی تھیں،ملزمان زیادتی کی ویڈیوبناکر بچی کو بلیک میل کرتے رہے۔

 متاثرہ خاندان نے الزام لگایا ہے کہ دس گزرنے کے باوجود پولیس تفتیش مکمل نہ کرسکی، پولیس جان بوجھ کر معاملے کو لٹکارہی ہے،ملزمان مختلف طریقوں سےصلح کیلئے دباؤ ڈال رہے ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو کڑی سزا دی جائے۔