لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ

Lahore High Court
کیپشن: Lahore High Court
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف)  لاہور ہائیکورٹ نے محکمہ لٹریسی کے گریڈ 1 سے 19 تک کے ملازمین کو مستقل کرنے کا حکم دے دیا، عدالت عالیہ نے محکمہ لٹریسی کے ملازمین کو ریگولر کرنے کی درخواستیں منظور کرلیں۔

جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے ڈپٹی ڈائریکٹر لٹریسی رانا سیف اللہ سمیت دیگرکی درخواستوں پر محفوظ کیا گیا فیصلہ جاری کردیا، درخواستگزار وکیل کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ترقیاتی منصوبے کو غیر ترقیاتی منصوبے میں شامل کرنے کے باوجود ملازمین کو مستقل نہیں کیا گیا، گریڈ ایک سے انیس کے دو سو ملازمین کی نوکریاں خطرے میں ہیں، سیکرٹری لٹریسی نے بھی درخواستگزاروں کو مستقل کرنے کی سفارش وزیراعلی کو بھجوائی۔

 سیکرٹری ریگولیشن نے سیکرٹری لٹریسی کی رائے سے اختلاف کرتے ہوئے نئی بھرتی کی سفارش کی۔ درخواستگزاروں نے استدعا کی کہ عدالت سکروٹنی کمیٹی کو قانونی طریقہ کار کے مطابق ملازمین کو مستقل کرنے کا حکم دے۔

Sughra Afzal

Content Writer