ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حقیقی عوامی سیاست کی بنیاد بھٹو نے رکھی وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

حقیقی عوامی سیاست کی بنیاد بھٹو نے رکھی وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی  نے  پاکستان پیپلز پارٹی کی 58 ویں یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب  کیا ۔ انہوں نے کہا  حقیقی عوامی سیاست کی بنیاد بھٹو نے رکھی ، پیپلز پارٹی  ہمیشہ پاکستان کی وحدت کی ضمانت رہی ۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا دہشت گردی اور انتشار کے خلاف ریاست اور عوام متحد کھڑے ہیں، پیپلز پارٹی ہمیشہ پاکستان کی وحدت کی ضمانت رہی ہے ۔شہید ذوالفقار علی بھٹو نے سیاست کو ڈرائنگ روم سے نکال کر عوام کے درمیان لایا، حقیقی عوامی سیاست کی بنیاد بھٹو نے رکھی۔بھٹو شہید کے تاریخی فیصلوں نے پاکستان کو ناقابلِ تسخیر ایٹمی طاقت بنایا، بھارتی جارحیت کا جواب اسی مضبوط بنیاد کا نتیجہ ہے ۔

پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جس نے کھلے عام دہشت گردوں کو للکارا، کارکنوں کی قربانیوں کے باوجود نظریے سے پیچھے نہیں ہٹے۔بے نظیر بھٹو نے میزائل ٹیکنالوجی سے دفاعِ پاکستان کو نئی بلندی دی، ان کا آخری خطاب آج بھی قومی یادداشت کا حصہ ہے۔

 میر سرفراز بگٹی نے کہا صدر آصف علی زرداری نے “پاکستان کھپے” کہہ کر فیڈریشن کو مضبوط کیا، پیپلز پارٹی چاروں صوبوں کی جماعت ہے ۔کوئٹہ سریاب روڈ پر بھٹو شہید کا تاریخی گھر واگزار کرا کے شہید خلیل احمد سمالانی کے خاندان کے نام کیا جاررہا ہے،۔ہم نے ناموافق حالات میں حکومت سنبھالی، عوام کو ان کے آئینی حقوق تک رسائی دی ۔

وزیر اعلی بلوچستان نے کاہ صوبائی حکومت دن رات محنت کر رہی ہے، عوام کو مایوس نہیں کریں گے اور بلوچستان کو امن و ترقی کی راہ پر ڈالیں گے۔