’چل میرا پت ٹو‘ کب سینما گھروں کی زینت بنے گی؟ تاریخ کا اعلان

Comedy film Chal Mera Putt 2
کیپشن: Chal Mera Putt 2
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زین مدنی: بھارتی کامیڈی پنجابی فلم ’چل میرا پت ٹو‘ کو انڈیا سمیت دنیا بھر میں کافی مقبولیت ملی ہے۔ فلم کو نہ صرف سکھ برادری بلکہ پاکستانیوں نے خوب پسند کیا ہے۔

بھارتی کامیڈی پنجابی فلم چل میرا پت ٹو 24دسمبر کو سینماؤں میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ فلم کی کاسٹ میں بھارتی فنکاروں کے ساتھ پاکستانی کامیڈینز نے بھی کام کیا ہے۔ فلم میں پاکستانی اداکار افتخارِ ٹھاکر، ناصر چنیوٹی، اکرم اداس، روبی انعم، ظفری خان اور آغا ماجد جبکہ بھارتی امریندر گل اور سمی چاہل بھی کاسٹ میں شامل ہیں۔ فلم کو وفاقی وزارت ثقافت کی جانب سے ریلیز کی خصوصی اجازت دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ فلم چل میرا پت کے پہلے پارٹ کو نہ صرف پاکستان بھارت میں مداحوں کی جانب سے خوب داد ملی بلکہ دنیا بھر سے اس فلم کو سراہا گیا۔ 2019 کو ریلیز ہونے والی اس فلم نے باکس آفس پر خوب بزنس کیا اوربھارتی کرنسی کے مطابق 30 کروڑ روپے کی کمائی کی۔ اس فلم کی خاص بات اس کی منفرد کاسٹ تھی جو مداحوں کو بھا گئی۔