لیسکو کا لاکھوں صارفین کو غلط بلنگ کرنے کا انکشاف

LESCO
کیپشن: LESCO
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم سپرا) لیسکو کی جانب سے شہر میں بجلی چوری چھپانے کیلئے لاکھوں صارفین کو غلط بلنگ کرنے کا انکشاف ہوا ہے، موبائل میٹر ریڈنگ پراجیکٹ کے تحت، تصاویر سے ہونے والی بلنگ کی شرح کم ہونے لگی، شہر کا کوئی سرکل سو فیصد بلنگ نہ کر سکا۔

کمپنی میں تصاویر سے صارفین کے میٹرز کی بلنگ کی شرح کم ہونے لگی، شہر کے چاروں سرکلزمیں موبائل میٹرریڈنگ کی شرح میں کمی سامنےآگئی ہے۔ دستاویزات کے مطابق کمپنی کے ناردرن سرکل میں پچانوے جبکہ سینٹرل سرکل میں چورانوے فیصد صارفین کو تصاویر سے بلنگ کی گئی، اسی طرح ایسٹرن سرکل میں ستانوے جبکہ ساؤتھ سرکل میں اٹھانوے فیصد تک شرح ریکارڈ کی گئی، لاہورمیں تصاویرسےبلنگ کرنے کی شرح کم ہوئی جبکہ دیہی سرکلز اوکاڑہ اور قصور میں ریڈنگ کی شرح 100 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ بجلی چوری چھپانے کیلئے تصاویرسےبلنگ کرنے سے گریز کیا جاتا ہے، غلط چارجنگ اور اووربلنگ کی بنیاد پرلائن لاسزکومرتب کرنے کیلئے تصاویر شائع نہیں کی جاتیں۔