عائشہ خان نے بیٹی کی دوسری سالگرہ کی تصویریں شیئر کردیں

Ayesha Khan
کیپشن: Ayesha Khan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ایبٹ روڈ (زین مدنی) معروف اداکارہ عائشہ خان نے اپنی ننھی سی بیٹی کی دوسری سالگرہ کی خوبصورت تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔

 عائشہ خان کی جانب سے اپنے انسٹا گرام اکائونٹ پر اپنی بیٹی کی دوسری سالگرہ کی خوبصورت تصویریں شیئر کی گئی ہیں جس میں وہ خود بھی نظر آ رہی ہیں مگر ان کے شوہر، میجر عقبی خان موجود نہیں ہیں۔عائشہ خان نے بیٹی کی سالگرہ کی متعدد تصویریں شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ماہ نور کی دوسری سالگرہ، انہوں نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں سالگرہ کا دن یاد گار بنانے کے لیے سب کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

عائشہ خان کی اس پوسٹ پر ان کی بیٹی کو شوبز انڈسٹری کے معروف فنکار بھی سالگرہ کی مبارکباد دے رہے ہیں۔عائشہ خان نے اپنی ایک مختصر سی انسٹا اسٹوری کے کیپشن میں لکھا تھا کہ ان کی بیٹی کو اسلامی تاریخ کے مطابق دوسری سالگرہ مبارک ہو۔

Sughra Afzal

Content Writer