محکمہ تعلیم میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی سیٹوں پر بیٹھے افسران کی موجیں ختم

محکمہ تعلیم میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی سیٹوں پر بیٹھے افسران کی موجیں ختم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنیدریاض)سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب بھر کی ایجوکیشن اتھارٹیز سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی سیٹوں پر فارغ بیٹھے افسران کی تفصیلات مانگ لیں ۔

تفصیلات کےمطابقسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی سیٹوں پر فارغ بیٹھے افسران کی تفصیلات مانگ لیں۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کے دفاتر میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے عہدے پر درجنوں آفیسرز فارغ بیٹھ کر موجیں اڑا رہیں تھے۔تفصیلات کی فراہمی کے لئے تمام ڈسٹرکٹس کے چیف ایگزیکٹیو آفیسرز کو ہدایات جاری کردی گئی۔تمام اتھارٹیز دو روز میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے نام اور مکمل کوائف فراہم کریں گے۔تمام اتھارٹیز کے لئے ڈائریکٹر پبلک انسٹریکشن پنجاب کو دو روز میں تفصیلات بھیجوانا لازمی ہوگا۔

دوسری جانب  سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں ایم اے ایجوکیشن کی بنیاد پربھرتی اساتذہ کے لئے بی ایڈ کرنے کی شرط کو ختم کردیا،ایم اے ایجوکیشن میں ڈگری کو بھی پیشہ ورانہ تعلیم تصور کیا جائے گا ۔وہ ایجوکیٹرز جنہوں نے ایم اے ایجوکیشن کیا ہوا تھا اور ان کے پاس پیشہ ورانہ ڈگری بی ایڈ اور ایم ایڈ نہیں تھی ان کو اب نوکری سے فارغ نہیں کیا جائے گا۔

گزشتہ روز  فیصلہ سپشل سیکرٹری محمد سہیل شہزاد کی زیر صدارت میٹنگ میں کیا گیا۔میٹنگ میں سیکیشن افیسر ریگولر ونگدلاور حیسن،ڈائریکٹر ظہور احمد،ایسوسی ایٹ پروفیسرایاز محمد خان بھی موجود تھے۔فیصلہ سے پنجاب بھر کے ہزاروں اساتذہ مستفید ہوں گے۔

واضح رہے کہ کالج سطح پر  آن لائن کلاسز  کے لئے اساتذہ کو حاضر ہونے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں،ڈائریکٹر کالجز لاہور ضیاء الرحمن نے کالجوں کے پرنسپل کے نام مراسلہ جاری کیا تھا۔ ٹائم ٹیبل کے مطابق کالجوں میں ہی آن لائن کلاسز منعقد ہوں گی۔ اساتذہ کو کالج میں بیٹھ کر آن لائن کلاس پڑھانے، لیکچرر ریکارڈ کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer