ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعظم کی الطاف حسن قریشی مرحوم کے گھر آمد ؛ اہل خانہ سے تعزیت

وزیر اعظم کی الطاف حسن قریشی مرحوم کے گھر آمد ؛ اہل خانہ سے تعزیت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وزیراعظم محمد شہباز شریف معروف صحافی مرحوم الطاف حسن قریشی کے اہل خانہ سے تعزیت اور فاتحہ کے لیے ان کے گھر  پہنچ گئے ۔

وزیراعظم نے مرحوم الطاف حسن قریشی کے بیٹے کامران حسن قریشی اور بیٹی کرتبہ مظہر سے تعزیت کی۔ مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کیلئے دعا کی۔

وزیراعظم نے الطاف حسن قریشی کی صحافتی خدمات کو سراہا۔وزیر اعظم نے کہا مرحوم ایک اعلیٰ درجے کے انسان اور صحافی تھے ۔ 

مرحوم کی وفات سے صحافت میں ایک نہ پر ہونے والا خلا پیدا ہو گیا ہے۔