بسیم افتخار : پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 22 روپے فی لیٹر کمی کے باوجود آن لائن بائیک رائیڈرز نے اسے ناکافی قرار دیا ہے۔
سخت گرمی اور مہنگائی کے باعث سڑکوں پر کام کرنے والے رائیڈرز کا کہنا ہے کہ موجودہ کمی سے ان کے اخراجات میں کوئی خاطر خواہ فرق نہیں پڑا اور روزمرہ آمدن و اخراجات کا توازن برقرار رکھنا مزید مشکل ہو گیا ہے۔
رائیڈرز کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت کم از کم 250 روپے فی لیٹر ہونی چاہیے تاکہ حقیقی ریلیف محسوس کیا جا سکے۔ ان کا مزیدکہنا ہے کہ 22 روپے کمی سے معمولی بچت تو ہوتی ہے، لیکن بڑھتی مہنگائی کے مقابلے میں یہ کافی نہیں۔
آن لائن بائیک رائیڈرز نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید واضح کمی کی جائے تاکہ کم آمدنی والے طبقے کو حقیقی سہولت مل سکے اور معاشی دباؤ کم ہو۔