ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سونا پھر مہنگا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

Gold rates increased
کیپشن: Gold rate
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان ابدالی)شہر کے صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونے کی تیزی سے بڑھتی قیمتوں کا رجحان برقرار ہے،کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں  اضافہ دیکھا گیا ۔
صوبائی دارلحکومت کے صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں 200 روپے فی تولہ کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد صرافہ بازاروں میں خالص 24 قیراط فی تولہ سونا 1 لاکھ 37 ہزار روپے میں فروخت ہوا ۔

اسی طرح 22 قیراط فی تولہ سونا 1 لاکھ 26 ہزار 316 روپے میں فروخت کیا گیا جبکہ 21 قیراط فی تولہ سونا 1 لاکھ 20 ہزار 575 روپے کا رہا۔سونے کی تیزی سے بڑھتی ہوئی قیمتوں نے تجارتی سرگرمیوں کو بری طرح سے متاثر کیا ہے شہریوں کی قوت خرید نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہے، اب صرافہ بازاروں میں گاہک قیمتیں پوچھنے پر ہی اکتفا کرتے نظر آتے ہیں۔