وکلاء اور سائلین کیلئے اہم خبر

 وکلاء اور سائلین کیلئے اہم خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) کورونا وائرس خدشات، وکلاء اور سائلین کے لیے اہم خبر، لاہور ہائیکورٹ میں یکم جون سے ریگولر اور پرانے کیسز سمیت تمام نوعیت کے مقدمات کی سماعت ہوگی، 28 ججز مختلف نوعیت کے کیسز کی سماعت کریں گے۔                    

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان کی منظوری کے بعد یکم جون سے تمام نوعیت کے کیسز سماعت کے لئے مقرر کر دیئے گئے ہیں، پرنسپل سیٹ پر 9 ڈویژن، 28 سنگل بنچز مقدمات کی سماعت کریں گے، ڈویژن بنچ نمبر ایک چیف جسٹس محمد قاسم خان اور جسٹس مرزا وقاص رؤف پر مشتمل ہوگا، چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بنچ تمام نوعیت کے کیسز کی سماعت کرے گا۔

 ڈویژن بنچ نمبر 2 میں جسٹس محمد امیر بھٹی اور جسٹس رسال حسن سید، ڈویژن بنچ نمبر 3 میں جسٹس ملک شہزاد احمد خان اور جسٹس راجہ شاہد محمود عباسی شامل ہوں گے، جسٹس ملک شہزاد احمد خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ منشیات سمیت دیگر کیسز کی سماعت کرے گا۔

ڈویژن بنچ نمبر4 میں جسٹس عائشہ اے ملک اور جسٹس شمس محمود مرزا ٹیکس، کمرشل سمیت دیگر کیسز کی سماعت کریں گے، ڈویژن بنچ نمبر 5 جسٹس شاہد بلال حسن اور جسٹس چودھری محمد اقبال، ڈویژن بنچ نمبر 6 جسٹس محمد طارق عباسی اور جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل ہوگا، جسٹس محمد طارق عباسی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نیب کیسز کی سماعت کرے گا۔

ڈی بی7 میں جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس اسجد جاوید گھرال انسداد دہشت گردی سمیت فوجداری نوعیت کے مقدمات کی سماعت کریں گے، ڈویژن بنچ نمبر 8 میں جسٹس شاہد کریم اور جسٹس ساجد محمود سیٹھی شامل ہیں، یہ دو رکنی بنچ کمرشل، بنکنگ اور ٹیکس سمیت دیگر کیسز کی سماعت کرے گا، ڈویژن بنچ نمبر 9 میں جسٹس شہرام سرور چوہدری اور جسٹس صادق محمود خرم شامل ہیں۔

 تمام ڈویژن بنچز پیر سے جمعرات تک مقدمات کی سماعت کریں گے، دو رکنی بنچزمیں شامل تمام ججز سنگل بنچ کی حیثیت سے بھی مقدمات کی سماعت کریں گے۔ جسٹس شاہد وحید، جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس عالیہ نیلم، جسٹس چوہدری مسعود جہانگیر، جسٹس مسعود عابد نقوی، جسٹس جواد حسن، جسٹس مزمل اختر شبیر سمیت دیگر ججز بھی صرف سنگل بنچز کی حیثیت سے سماعت کریں گے۔

 ذرائع کے مطابق کورونا وائرس بچاؤ کے لیے ہائیکورٹ اور حکومتی ایس او پیز پر عمل درآمد کیا جائے گا۔                                                                                                                                                     

Sughra Afzal

Content Writer