ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چمن اور ملحقہ علاقوں میں ہلکے زلزلے کے جھٹکے

چمن اور ملحقہ علاقوں میں ہلکے زلزلے کے جھٹکے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بلوچستان کے ضلع چمن اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

 زلزلہ پیما ادارے کے مطابق زلزلے کی شدت 3.1 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی گہرائی 14 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز چمن سے تقریباً 120 کلومیٹر جنوب مغرب کی جانب واقع تھا۔

زلزلے کے جھٹکوں کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اب تک زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔