ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈیفنس :ملازم پر چوری کا الزام لگاتے ہوئے اس کا سر منڈوا دیا

 ڈیفنس :ملازم پر چوری کا الزام لگاتے ہوئے اس کا سر منڈوا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد : لاہور کے علاقے ڈیفنس میں ملازم پر چوری کا الزام لگاتے ہوئے سیلون مالک نے ملازم کا سر منڈوا دیا۔

ملزمان نے روشن نامی ملازم کے سر اور چہرے کے بال کاٹ دیئے۔متاثرہ ملازم کے مطابق ڈیفنس وائے بلاک میں واقع سیلون مالک نے ساتھیوں سمیت دکان میں بند کرکے تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

دوسری جانب متاثرہ ملازم نے اندراج مقدمہ کی درخواست ڈیفنس اے پولیس تھانہ میں دے دی ہے، جس پر پولیس کا کہنا ہے کہ درخواست پر قانون کے مطابق عمل کیا جارہا ہے، جلد ملزمان گرفتار کرکے حقائق سامنے لائیں گے۔