ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرکٹرمحمد حفیط کا امریکہ سے واپسی کے سفر میں قیمتی سامان چرا لیا گیا

Mohammad Hafeez, City42, Cargo theft, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ کے امریکہ سے وطن واپسی کے دوران قیمتی تحائف چوری  ہوگئے۔

محمد حفیظ نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ 26مارچ کو میرا نیویارک سے لاہور کا سفر شروع ہوا۔ لاہور پہنچنے پر اپنا سامان حاصل کیا تو میرے سوٹ کیس کو نقصان پہنچا ہوا تھا اور میرے بیگ سے قیمتی سامان اور تحائف چوری ہوگئے  تھے۔

پروفیسر کے نک نیم سے مشہور محمد حفیظ  کچھ ہفتے پہلے تک پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ سینئیر پوزیشن میں وابستہ بھی رہے تھے۔ حفیط نے بتایا  کہ میں نے لاہور ائیرپورٹ پر شکایت درج کرادی ہے، اب تک مجھے میرے سامان کے حوالے سے کوئی جواب نہیں ملا۔ محمد حفیظ نے ائیرلائن کی ناقص سروس پر برہمی کا بھی اظہار کیا۔