انگلش فٹبال پریمیئر لیگ میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والاکھلاڑ ی کون ؟

انگلش فٹبال پریمیئر لیگ میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والاکھلاڑ ی کون ؟
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: انگلش فٹبال پریمیئر لیگ میں زیادہ کمائی والے کھلاڑیوں کی ریس ’کیون ڈی بروین ‘نے جیت لی ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق فرانسیسی اخبار نے انگلش فٹبال پریمیئر لیگ میں کمائی کے لحاظ سے کھلاڑیوں کی فہرست مرتب کی ہے جس میں سب سے اوپر کوین ڈی بروین براجمان ہے جبکہ گول مشین کے نام سے شہرت رکھنے والے ’ارلنگ ہالینڈ ‘دوسرے اور  سپین سے تعلق رکھنے والے مانچسٹر یونائیٹڈ کے گول کیپر ’ڈیوڈ ڈی گیا‘تیسرے اور مسلمان فٹ بالر محمد صلاح چوتھے نمبر  پر ہیں ۔

  کھلاڑیوں کی کمائی کی بات کی جائے تو بیلجئن کھلاڑی کیوین ڈی بروین ہفتہ وار 4لاکھ 25ہزار پاؤنڈ ، انگلش کلب مانچسٹر سٹی یعنی ان ہی کے ساتھی پلیئر اور فٹبال کی دنیا میں گول مشین کے نام سے مشہور ’ارلنگ ہالینڈ‘

کی ہفتہ وار آمدن 4لاکھ 2ہزار 250پاؤنڈ ہے ،سپین سے تعلق رکھنے والے مانچسٹر یونائیٹڈ کے گول کیپر ڈیوڈ ڈی گیااس مقابلہ بازی میں تیسرے نمبر پر ہیں جن کی ہفتہ وار آمدن بھی 4لاکھ 2ہزار 50پاؤنڈ ہی ہے ، لیور پول کی نمائندگی کرنے والے محمد صلاح کا چوتھا نمبر پر ہے ، جو ایک ہفتے میں 3لاکھ 73ہزار 750پاؤنڈ کماتے ہیں ۔