عرفان ملک:مانگامنڈی کے علاقہ میں مبینہ طور پر دوران ڈکیتی خاتون کو قتل کر دیا گیا۔
30سالہ خاتون کو گزشتہ رات اُسکے گھر میں گولیاں مار کر قتل کیاگیا،ملزمان کی گولیاں مارنے کے بعد فرار ہونے کی سی سی ٹی وی بھی منظر عام پر آگئی۔
پولیس نے 4 نامعلوم ملزمان کےخلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے گھر سے 45 لاکھ سے زائد نقدی، 4 تولہ سونا لوٹ لیا۔
مدعی مقدمہ نے بتایا کہ ملزمان نے مزید زیورات کا مطالبہ کیا، انکار پر بیوی کو گولی مار دی۔
پولیس کے مطابق معاملے کی مختلف پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے۔
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App