ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میٹرو بسوں کی کمی، شاہدرہ اسٹیشن پر مسافروں کا شدید رش

میٹرو بسوں کی کمی، شاہدرہ اسٹیشن پر مسافروں کا شدید رش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین:شاہدرہ سٹیشن پر میٹرو بسوں کی کمی کے باعث مسافروں کا شدید رش دیکھنے میں آ رہا ہے، جس سے شہریوں کو سفری مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مسافروں کے مطابق ٹکٹ کا حصول بھی دشوار ہو گیا ہے کیونکہ موبائل اور کارڈ سکین کرنے والی متعدد مشینیں خراب ہیں، جس کے باعث شہریوں کو گھنٹوں قطاروں میں کھڑا رہنا پڑتا ہے۔

شاہدرہ اسٹیشن پر روزانہ دھکم پیل کے مناظر بھی دیکھنے میں آ رہے ہیں، جبکہ مسافروں نے انتظامیہ کی ناقص کارکردگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

شہریوں نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ میٹرو بسوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے اور خراب ٹکٹ مشینوں کو فوری طور پر فعال بنایا جائے تاکہ مسافروں کو درپیش مشکلات کا ازالہ ہو سکے۔