وقاص احمد:ڈولفن فورس اور پیرو اسکواڈ کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی۔
ایس پی ڈولفن کا کہنا ہے کہ ڈکیتی وچوری کی وارداتوں میں ملوث 15ملزمان گرفتار کر لیا،ملزمان سے 5 موٹر سائیکل، 5 موبائل فون برآمد کر لی گئی،ہیلپ لائن پرموصول110کالزپرفوری رسپانس عمل میں لایاگیا،دورانِ پٹرولنگ 48 اشتہاری سمیت 684 عادی مجرمان، 37 عدالتی مفروران گرفتار کر لیا گیا،ملزمان سے 18 پستول،1 رائفل، 3 خنجر، درجنوں گولیاں و میگزینز برآمد،منشیات فروشوں سے 40 بوتلیں شراب، 620 گرام آئس، چرس ہیروئین برآمد کر لی گئی۔
ایس پی ڈولفن نے بتایا کہ 139مشکوک گاڑیاں و موٹر سائیکلیں تھانوں میں بند ، 839 افراد کیخلاف قانونی کارروائی کی گئی،22ون ویلنگ، 6 پتنگ بازی و ہوائی فائرنگ میں ملوث ملزمان گرفتار کر لیا گیا،کمیونٹی پالیسنگ کےتحت مختلف ہیڈزمیں97سےزائدافرادکوریسکیوکیاگیا،ڈولفن سکواڈ، پی آر یو شہریوں کے جان و مال کیلئےہمہ وقت پرعزم ہے۔