ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انسٹاگرام نے صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف کرادیا

انسٹاگرام نے صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف کرادیا
کیپشن: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سوشل رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام نے اسٹوریز کے ساتھ دیے جانے والے لنک سے ایک نئے طریقہ کار کی آزمائش شروع کر دی۔
رپورٹ کے مطابق انسٹاگرام میں اب سوائپ اپ کے بجائے ایک اسٹیکر کے ساتھ لنکس منسلک کیے جاسکیں گے۔ کمپنی نے نئے طریقہ کار کی آزمائش شروع کی ہے تاکہ لنکس کو بہتر طریقے سے صارفین استعمال کرسکیں۔ یہ اسٹیکرز اسی طرح کام کریں گے جیسے سوائپ اپ لنکس کام کرتے ہیں تاہم اس میں بس سوائپ اپ کے بجائے کلک کرنا ہو گا۔

اسی طرح صارفین اب اسٹوریز پر اپنا ردعمل ایک اسٹیکر سے بھی ظاہر کرسکیں گے جو اس وقت سوائپ اپ والی اسٹوریز میں ممکن نہیں تھا۔ٹیسٹ کا مقصد یہ جاننا ہے کہ لوگ لنکس سے کیا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ اس ٹیسٹ میں یہ بھی دیکھا جائے گا کہ لوگ کس طرح کے لنکس پوسٹ کرتے ہیں جبکہ گمراہ کن مواد والے لنکس پر بھی نظر رکھی جائے گی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer